ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست، کاویری کا پانی جاری کرنے ناقابلیت کی وضاحت کرے گی

ریاست، کاویری کا پانی جاری کرنے ناقابلیت کی وضاحت کرے گی

Mon, 29 Aug 2016 11:39:22    S.O. News Service

بنگلورو۔28؍اگست(ایس او نیوز) تملناڈو کو پانی جاری کرنے ریاست کی ناقابلیت کی وضاحت کرناٹک سپریم کورٹ کے روبرو کرے گا اس لئے کہ بارش کی کمی سے ذخیرہ آب نہیں بھرا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہم شدید پریشانی کا سامناکررہے ہیں، طاس کاویری کے چار ذخائر آب میں پانی کی سطح محض ہماری پینے کے پانی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لائق ہے۔ انہوں نے کاویری کا پانی طلب کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تملناڈو کی پیش کردہ عرضی پر بحث کرنے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں اتفاق رائے رہا۔ بی جے پی کے کے ایس ایشورپا، جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی، مرکزی وزراء اننت کمار اور ڈی وی سدانندا گوڈا،طاس کاویری کے تحت آنے والے علاقوں کے وزراء، اراکین پارلیمان اور ضلع انچارج وزراء نے میٹنگ میں شرکت کی۔ تملناڈو نے حال میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے کہا کہ وہ 50ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کرناٹک کو ہدایت دے۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور ریاستی قانونی ٹیم کے رکن موہن کٹارکی نے میٹنگ میں تملناڈو کی عرضی کی مشمولات سے آگاہ کرایا۔


Share: